ٹھٹھہ ، بارش و سیلاب متاثر علاقوں اور قائم ریلیف کیمپس میں امدادی سرگرمیاں جاری

Published on October 3, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 69)      No Comments

ٹھٹھہ : (یواین پی/ حمید چنڈ) معروف سماجی تنظیم سندھ رورل سپورٹ آرگنائزیشن (سرسو) ٹھٹھہ کی جانب سے ایف سی ایف پروگرام کے تحت تحصیل گھوڑاباری کے گاؤں کھمبہ ولاسیو میں بارش اور سیلاب سے متاثر ہونے والے 98 خاندانوں میں نان فوڈ آئٹمز کی کٹس تقسیم کیں، جس میں مچھر دانیاں، بالٹیاں، پانی کو صاف کرنے کی گولیاں، صابن، لوٹا و دیگر اشیاء ضروریہ شامل تھیں۔ اس موقع پر پروگرام افسر حمیرا علی کا کہنا تھا کہ سرسو پورے ضلع کے مختلف بارش و سیلاب متاثر علاقوں اور قائم رلیف کیمپس میں شروع دن سے متاثرین کی مدد کیلئے صف اول پر کھڑی ہے اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ملکر سیلاب و بارش متاثرین کو راشن، ٹینٹس، مچھر دانیاں ، نان فوڈ آئٹمز اور دیگر مطلوبہ اشیاء تقسیم کی گئی ہیں اور سرسو کے پروگرام کے تحت ضلع کے تمام رلیف کیمپس میں متاثرین کیلئے واش رومز بھی بنائے گئے ہیں تا کہ انہیں کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنہ نہ کرنا پڑے – اس موقع پر پروگرام افسر سرسو حمیرا علی نے متاثرین سے ملاقات کے دوران کہا کہ سرسو مشکل کی اس گھڑی میں انہیں تنہا اور بے یارو مددگار ہر گز نہیں چھوڑا جائے گا – انہوں نے کہا کہ متاثرین کی بحالی تک ہر قسم سہولیات کی فراہمی اور امدادی سرگرمیاں جاری رکھی جائیں گی تاکہ متاثرین کی مشکلات میں کمی لائی جا سکے۔ اس موقع پر سرسو کی ٹیم دیگر سماجی کارکنان اور علائقائی معززين بھی موجود تھے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme