خود ساختہ عمرانی فتنے کامقابلہ علمائے کرام کے تعاون کے بغیرممکن نہیں؛مریم نواز

Published on May 21, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 32)      No Comments

جاتی امراء(یواین پی)پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ معاشرہ اس وقت تقسیم اور تنزلی کا شکار ہے، خود ساختہ عمرانی فتنے کا مقابلہ علما کی مدد کے بغیر ممکن نہیں،علما ملک کے فعال کردار ادا کرسکتے ہیں،چیف آرگنائزرمسلم لیگ ن مریم نواز کا علما ومشائخ سے خطاب میں کہنا تھا کہ اس فتنے کو دشمن ممالک سے فارن فنڈنگ ہوئی،یہ بہت بڑی سازش ہے ا س سازش کا نام عمرانی فتنہ ہے، اس فتنے کی جڑوں کو مضبوط کیا گیا، ملک اس فتنے کی لپیٹ میں ہے،اس فتنے کو ملک تباہ کرنے کیلئے لانچ کیا گیا،مذہب کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال نہیں کرنا چاہتی، انہوں نے کہا ہے کہ عوام کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی کوشش کریں گے،علماو مشائخ کی آواز لوگ سنتے ہیں،پاکستان کے خلاف سازش اور فتنے کا نام عمران خان ہے،فتنے نے ملک کی سا لمیت پر حملہ کیا، جو کام دشمن بھی نہ کرسکا، فتنے نے کردیا، عمران خان نے سیاست کیلئے مذہب کو استعمال کیا،سیاست کیلئے مذہب کا نام استعمال کرنا جرم ہے،عمران خان نے خواتین اور بچوں کو ورغلانے کیلئے مذہب کا استعمال کیا،عمران خان کی دی تکالیف کو مسلم لیگ ن کی قیادت نے صبروتحمل سے برداشت کیا،عدالت نے عمران خان سے 190ملین پاؤنڈ کاسوال نہیں کیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog