ماحول کو ڈینگی فری بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے ڈاکٹر فرح مسعود

Published on May 18, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 528)      No Comments

Saqib
ٹوبہ ٹیک سنگھ (یواین پی )ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر ڈاکٹر فرح مسعود نے کہا ہے کہ حالیہ بارشوں اور آئندہ مون سون میں ڈینگی کے خدشات کے پیش نظر انسداد ڈینگی مہم کے سلسلہ میں سرگرمیاں تیزی سے جاری رکھتے ہوئے ماحول کو ڈینگی فری بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ڈینگی لاروا کی افزائش کے ذرائع کا مکمل صفایا کر کے عوام الناس میں ڈینگی بخار سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر اپنانا اور مناسب حفاظتی اقدامات پر عمل کیئے جانے سے متعلق شعور اجاگر کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے کیونکہ ہم تھوڑی سی توجہ اور احتیاط کے ساتھ اس موذی مرض پر باآسانی قابو پا سکتے ہیں۔ ڈینگی سے بچاؤ کیلئے مربوط آگاہی مہم کو مزید وسیع کرنے اور محکمانہ اقدامات کے علاوہ بھرپور عوامی شمولیت کو بھی ممکن بنایا جائے۔ان خیالات کا اظہار ڈی سی او ڈاکٹر فرح مسعود نے ڈینگی سے بچاؤ و حفاظتی اقدامات اپنائے جانے سے متعلق جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز، تحصیل میونسپل آفیسرز محکمہ صحت و دیگر ضلعی محکموں کے سربراہان ،ڈاکٹرزسمیت صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب میاں منظور احمد ناز،چیئرمین ایڈیٹر کونسل نوید غازی نے بھی شرکت کی۔ای ڈی او(ہیلتھ) میاں زاہد مالک نے اجلاس کو ڈینگی سے بچاؤ اور حفاظتی اقدامات اپنائے جانے سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ رواں سال سپیشل اینٹی ڈینگی سکواڈ اور ٹیموں نے7047 لاروا افزائش والی جگہوں کو تلف جبکہ 110 ٹائر شاپس اور 36کباڑ خانوں کو چیک کیا ہے نیز ڈینگی بخار کی علامات و دیگر اہم معلومات پر مبنی 2800 بروشرز اور پمفلٹس بھی تقسیم کیئے جا چکے ہیں۔ڈی سی او ڈاکٹر فرح مسعودنے محکمہ صحت سمیت تمام ضلعی محکموں،کالجوں،سکولوں و دیگر سرکاری و نیم سرکاری اداروں کے سربراہوں اور خصوصا چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز اور تحصیل میونسپل آفیسرز کو سختی سے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ڈینگی لاروا کی افزائش والی جگہوں،ٹائر شاپس،کباڑ خانوں،نرسریوں،قبرستانوں و دیگر مقامات کو چیک کرتے ہوئے مکینیکل طریقہ جات اپنا کر لاروا کی فوری تلفی کو ممکن بنائیں۔ انھوں نے شہریوں،سول سوسائٹی و دیگر سماجی تنظیموں سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنی اپنی ذمہ داریوں کا ادراک کرتے ہوئے ڈینگی سے بچاؤ سے متعلق حفاظتی تدابیر پر سختی سے عمل کریں اور عوام میں اس موذی مرض سے متعلق شعور و آگاہی بھی پیدا کریں

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes