اوکاڑہ،ویلڈنگ شاپ میں آگ بھڑک اٹھی، ریسکیو ٹیموں نے بروقت ریسپانس کر کے آگ پر قابو پا یا

Published on October 7, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 124)      No Comments

اوکاڑہ ( یواین پی)بھائیوں والے کارخانہ کے قریب واقع ویلڈنگ شاپ کی عمارت میں آگ لگ گئی۔ مالکان کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ ہونے کی وجہ سے لگی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی فائر وہیکل اور ایمبولینس فوری جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو فائر فائٹرز نے بروقت فائر فائٹنگ کرتے ہوئے آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا۔ ریسکیو ٹیموں نے تقریباً آدھا گھنٹہ فائر فائٹنگ کر کے آگ پر مکمل طور پر قابو پا لیا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes