اوکاڑہ یونیورسٹی کے تین جامعات کے ساتھ تحقیقی اشتراک کے معاہدے

Published on October 7, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 87)      No Comments

معاہدوں کا مقصد بین الاقوامی تحقیقی فورم قائم کرنا اور ریسرچ کلچرکو فروغ دینا ہے، پروفیسر واجد
اوکاڑہ (یواین پی)اوکاڑہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد واجد نے صف اول کی تین جامعات کے ساتھ مفاہمت کی یاداشتوں پہ دستخط کیے ہیں جن میں جنوبی پنجاب سے بہاولدین زکریا یونیورسٹی اور وومن یونیورسٹی ملتان جبکہ بلوچستان سے بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز شامل ہیں۔ اس معاہددوں پہ پروفیسر واجد کے ساتھ بہاولدین زکریا یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی، وومن یونیورسٹی کی وائس چانسلر ڈاکٹر عظمی قریشی اور بلوچستان یونیورسٹی کے پرو وائس چانسلر ڈاکٹر عبدالرحمن خان نے دستخط کیے۔ پروفیسر واجد کے مطابق ان معاہدوں کا مقصد دنیا بھر کی صف اول کی جامعات کے اشتراک سے ریسرچ کنسورشیم بنانا، مل کر ریسرچ کانفرنس اور سیمینارمنعقد کروانا، اساتذہ اور طلباء کےلیے تربیتی پروگرام کا انعقاد کرنا اور دیگر باہمی دلچسپی کے امور پہ تعاون کرنا ہے۔ اس حوالے سے انہوں نے مزید بتایا کہ میرا مقصد ریسرچ کلچر کا فروغ اور ترویج ہے اور اس کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی تحقیقی کمیونٹی کو ایک فورم پہ اکٹھا کرنا ہے ۔ یہ معاہدے تمام پارٹنر جامعات کو فنڈزکے اشتراک سے کانفرنس منعقد کروانے اور ایک دوسرے کے تجربات اور وسائل سے مستفید ہونے کا موقع فراہم کریں گے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme