پنجاب میں شدید دھند کا راج ‘ٹریفک حادثات میں 6 افراد جاں بحق، 41 زخمی

Published on December 25, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 478)      No Comments

3
حافظ آباد/ فیصل آباد/ شجاع آباد/ میاں چنوں(یو این پی) پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کے باعث ٹریفک حادثات کے نتیجے میں چھ افراد جاں بحق اور 41 زخمی ہو گئے۔ دھند کی وجہ سے کئی گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔ حافظ آباد میں دھند کے باعث سکھیکی روڈ پر بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں چھ افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہو گئے میاں چنوں میں نیشنل ہائی وے پر دو مسافر بسیں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 13 افراد زخمی ہو گئے۔ شجاع آباد میں بھی دھند کے باعث ٹرک اورٹریکٹر ٹرالی کے درمیان تصادم کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہو گئے۔ فیصل آباد میں پولیس وین ڈجکوٹ کے قریب نہر میں جا گری جس کے نتیجے میں سب انسپکٹر سمیت چار پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔ دھند کی وجہ سے موٹروے پر مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ موٹروے کو لاہور سے شیخوپورہ، پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد اور گوجرہ تک بند کیا گیا۔ لاہور ایئرپورٹ پر پروازوں کا شیڈول بھی متاثر ہوا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes