شاہین شاہ آفریدی 110 فیصد فٹ ہیں،رمیز راجہ

Published on October 8, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 50)      No Comments

لاہور (یواین پی) شاہین شاہ آفریدی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کیخلاف میچ کھیلیں گے۔ تفصیلات کے مطابق چئیرمین پی سی بی رمیز راجہ کی جانب سے قومی ٹیم کے فاسٹ باولر شاہین شاہ آفریدی کے حوالے سے حوصلہ افزاء خبر سنائی گئی ہے۔ رمیز راجہ کے مطابق شاہین شاہ آفریدی 110 فیصد فٹ ہیں، فاسٹ باولر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پریکٹس میچز اور بھارت کیخلاف میچ میں بھی حصہ لیں گے۔دوسری جانب گزشتہ روز پاکستانی فاسٹ باولر شاہین شاہ آفریدی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ایک تصویر جاری کی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes