محمد عرفان نے بکی سے ’’ملاقات‘‘ کی تصدیق کر دی

Published on March 14, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 319)      No Comments


لاہور:(یو این پی) پاکستان سپر لیگ میں اسکینڈل کی زد میں آنے والے فاسٹ بالر محمد عرفان نے بکی سے ملاقات کا اعتراف کرلیا۔طویل قامت پیسر نے پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کے سامنے ڈیڑھ گھنٹے کی باز پرس کے بعد اپنا ویڈیو بیان ریکارڈ کرادیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ والدہ کے انتقال کی وجہ سے گزشتہ 3 ماہ سے ذہنی تناؤ کا شکار تھا اس لیے بکی کی جانب سے رابطے کی اطلاع پی سی بی کو نہیں کرسکا تاہم اسپاٹ فکسنگ یا کسی قسم کی ڈیل نہیں کی۔ محمد عرفان کے بیان ریکارڈ کرانے کے بعد شاہ زیب حسن منگل کو اینٹی کرپشن یونٹ کے سامنے پیش ہونگے اور دونوں کھلاڑیوں کے بیانات ریکارڈ کیے جانے کے بعد نوٹس آف چارج دینے کا فیصلہ ہو گا۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes