اساتذہ علم کا سرچشمہ ہیں، قوموں کی تعمیر و ترقی میں ان کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔صادق علی میمن

Published on October 9, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 115)      No Comments

بچوں کو اچھی تعلیم دینا اور اخلاقی تربیت کرنا اساتذہ کی اہم اور بنیادی ذمہ داری ہےسید ریاض حسین شاہ شیرازی
ٹھٹھہ (یواین پی / حمید چنڈ)وزیر اعلیٰ سندہ کے معاونین خصوصی صادق علی میمن اور سید ریاض حسین شاہ شیرازی نے کہا ہے کہ اساتذہ قوم کے معمار ہیں، اگر اساتذہ محنت، لگن، توجہ اور محبت سے پڑہائیںگے تو ہماری آنے والی نسلیں ایک اچھی قوم ثابت ہوکر اپنے ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا موثر کردار ادا کر سکتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندہ ہال ٹھٹھہ میں ضلع ٹھٹھہ کے تحصیل ٹھٹھہ اور میرپور ساکرو سے تعلق رکھنے والے 317 مرد و خواتین پاس (پی ایس ٹی ) پرائمری اسکول ٹیچرز میں آفر آرڈرز تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری امتیاز احمد قریشی، پ پ پ رہنما عبدالحمید سومرو، جام احسان جوکھیو، ڈائریکٹر پرائمری و سیکنڈری عزیز اللہ اوڈہو، ڈی ای او پرائمری محمد رحیم سومرو ڈی ای او (سیکنڈری) محمد نصیر احمد میمن، اے ڈی ای اوز عبدالحمید سومرو ، نور سرائی، ایس ڈی اوز کے علاوہ دیگر تعلیمی افسران اور اساتذہ موجود تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندہ کے معاونین خصوصی صادق علی میمن اور سید ریاض حسین شاہ شیرازی نے کہا کہ بچوں کو اچھی تعلیم دینا اور اخلاقی تربیت کرنا اساتذہ کی اہم اور بنیادی ذمہ داری میں شامل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ استاد علم کا سرچشمہ اور قوموں کی تعمیر و ترقی میں ان کا کردار اہمیت کا حامل ہوتا ہے، تعمیر انسانیت اور علمی ارتقاء میں استاد کے کردار سے کبھی کسی نے انکار نہیں کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے کی فلاح و بہبود، جذبہ انسانیت کی نشوونما اور افراد کی تربیت سازی کی وجہ سے استاد کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا صوبہ سندہ کی تاریخ میں پہلی بار اتنی بڑی تعداد میں پوری سندہ میں اساتذہ کی خالی آسامیوں پر میرٹ کی بنیاد پر بھرتیوں کا عمل جاری ہے جس کا کریڈٹ پاکستان پیپلز اور سندہ حکومت جاتا ہے – انہوں نے کہا کہ انہیں پوری امید ہے کہ میرٹ پر بھرتی ہونے والے اساتذہ اپنے فرائض سچائی، ایمانداری اور احسن طریقے سے انجام دیں گے تاکہ قوم کے معماروں کا مستقبل بہتر بنایا جا سکے۔ اس موقع ڈائریکٹر پرائمری و سیکنڈری عزیز اللہ اوڈہو، ڈی ای او سیکنڈری نصیر احمد میمن، ڈی ای او پرائمری محمد رحیم سومرو و دیگر نے بھی تقریب سے خطاب کیا – بعد ازیں معاونین خصوصی صادق علی میمن اور سید ریاض حسین شاہ شیرازی اور ڈائریکٹر پرائمری و سیکنڈری عزیز اللہ اوڈہو اور محکمہ تعلیم کے دیگر افسران نے پاس ہونے والے اساتذہ میں آفر آرڈرز بھی تقسیم کئے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes