ملک میں روپیہ مستحکم ہو رہا ہے اور آگے بھی ہو گا، وزیر خزانہ

Published on October 11, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 45)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈارنے پروگرام ہم مہر بخاری کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ روپیہ مزید مضبوط ہو گا،ماضی میں روپے کے ساتھ کھیل کھیلا گیا ہے۔ ملک میں روپیہ مستحکم ہو رہا ہے اور آگے بھی ہو گا، عوام کی تکالیف کو دیکھتے ہوئے لیوی نہ لگانے کا فیصلہ کیا ہے،آئی ایم ایف سے 25 سالوں سے ڈیل کر رہا ہوں، آئی ایم ایف کی شرائط پوری کریں گے۔میں پر امید ہوں کہ آئی ایم ایف اور ہمارے درمیان معاملات بہتر ہوں گے۔ان کا کہنا تھا جو بھی ایشو آئے اسکو ہم ہینڈل کر سکیں تاکہ پاکستان دوسری دفعہ آئی ایم ایف کا پروگرام ختم کر سکے۔ہم نے ایک دفعہ کے علاوہ کبھی نہیں آئی ایم ایف پروگرام ختم کیا اور وہ 2013 سے 2016 کا پروگرام تھا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy