دنیا بھر کی طرح آج فیصل آباد میں بھی دماغی صحت کا عالمی دن منایا گیا

Published on October 11, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 130)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)دنیا بھر کی طرح آج فیصل آباد میں بھی دماغی صحت کا عالمی دن منایا گیا۔ اس موقع پر مختلف تقاریب ہوئیں جن میں ماہرین نے دماغی صحت کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے سابق سینئر نائب صدر فاروق یوسف شیخ نے لائن کلب کے زیر اہتمام ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ذہنی، سماجی اور معاشی انتشار کے آج کے دور میں دماغی صحت پر بہت کم توجہ دی جاتی ہے جس کی وجہ سے گھریلو جھگڑوں سے لے کر قتل و غارت گری جیسے سنگین جرائم تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صحت صرف ادویات سے نہیں ملتی اِس کیلئے ذہنی، دلی اور روحانی سکون ناگزیر ہے اور ہمیں اپنی مصروفیات میں سے چند لمحے ہنسی خوشی اور محبت کے جذبے سے سرشار ہو کر گزارنے چاہئیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes