حجرہ شاہ مقیم ، چھت گرنےسے 2 بچے جانبحق، خاتون اور 2 بچے زخمی، ہسپتال منتقل

Published on October 22, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 134)      No Comments

اوکاڑہ (یو این پی) حجرہ شاہ مقیم کے نواحی علاقے بہلول پور میں گھر کی چھت مٹی سے لپائی کے دوران گر گئ۔ چھت گرنے کی وجہ سے کمرے میں موجود خاتون اور 4 بچے زخمی ہوگئے مقامی افراد نے زخمیوں کو ملبے تلے نکال کر 3 زخمیوں کو اپنے طور پر ہسپتال منتقل کر دیا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 حجرہ شاہ مقیم کی ایمبولینس جائے حادثہ پر پہنچ گئی۔ ریسکیو ٹیم نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے آر ایچ سی حجرہ شاہ مقیم ہسپتال منتقل کر دیا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق دو بچے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبحق ہو گئے۔جانبحق ہونے والوں کی شناخت احسان ولد اشتیاق (5سال تقریباً) اور امِ ہانیہ دختر اشتیاق (3سال تقریبا) کے ناموں سے ہوئی ہے۔ جبکہ زخمیوں میں غلام محی الدین ولد امجد ارشاد، فرید ولد امجد ارشاد اور فوزیہ بی بی زوجہ امجد ارشاد شامل ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme