ایشیائی بینک پاکستان کو 60 کروڑ ڈالردے گا، عمر ایوب

Published on October 23, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 165)      No Comments

سوشل سیکٹرکا تحفظ بہتر ہوگا،وزیراقتصادی امورکی کنٹری ڈائریکٹرسے ملاقات
اسلام آباد (یواین پی) وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور عمر ایوب کا کہنا ہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 60 کروڑ ڈالر فراہم کرے گا۔وزارت اقتصادی امور کی جانب سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نے وفاقی وزیر اقتصادی امور عمر ایوب سے ملاقات کی ہے۔وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور نے کہا ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے پاکستان کو فراہم کی جانے والی60 کروڑ ڈالر کی رقم سے پاکستان میں سماجی شعبے کا تحفظ بہتر ہوسکے گا، اس رقم کا مقصد احساس پروگرام کو مزید بہتر بنانا ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ انسداد کورونا کے لیے بینک کے تعاون کے شکر گزار ہیں،پاکستان میں ویکسین کی مہم بہترین انداز سے جاری ہے، عمر ایوب نے مزید کہا کہ پاکستان میں سڑکوں اور ڈیجیٹل رابطوں کی سہولیات بہتر کی جا رہی ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme