ڈاکو گن پوائنٹ پر لاکھوں روپے نقدی چھین کر فرار، مزاحمت کرنے پر ایک شخص زخمی

Published on October 28, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 40)      No Comments

. اوکاڑہ(یواین پی) مبینہ ڈکیتی کی دو مختلف وارداتوں میں ڈاکو گن پوائنٹ پر لاکھوں روپے نقدی چھین کر فرار جبکہ مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق غلہ منڈی اوکاڑہ میں صادق کمیشن شاپ میں آتشیں اسلح سے مسلح دو نامعلوم ڈاکو داخل ہو ئے اور گن پوائنٹ پر اُن سے 5 لاکھ روپے نقدی چھین لئے۔جس پر کمشن شاپ کے مالک منصور صادق نے مزاحمت کی تو ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے اُسے شدید زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے۔دوسری واردات میں نواحی قصبہ چورستہ میاں خاں کے رہائشی یسٰین سے آتشیں اسلح سے مسلح چار نامعلوم ڈاکو گن پوائنٹ پر 1 لاکھ روپے نقدی چھین کر فرار ہو گئے۔ پولیس نے کاروائی کا آغاز کردیا ہے

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题