فاسٹ باولر محمد عامرنے سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سریز کے لیے قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کو جوائن کر لیا

Published on October 25, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 509)      No Comments

دبئی (یواین پی )قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے کے لئے دبئی پہنچ گئے۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سریز کا آغاز 26 اکتوبر سے ہوگا اور فاسٹ باولر محمد عامرنے سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سریز کے لیے قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کو جوائن کر لیا ہے۔سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سریز کے دوران محمد عامر پنڈلی کی انجری کا شکار ہونے کی وجہ سے ایک روزہ سیریز سے بھی باہر ہوگئے تھے۔تاہم فاسٹ بولر اب مکمل طور پر فٹ ہیں اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا حصہ بھی ہیں۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 26 اور دوسرا 27 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔سیریز کا تیسرا اور آخری میچ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا جس کی تیاریاں عروج پر ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes