غیر قانونی ہاوسنگ سوسائٹی، تعمیرات اور قبضے کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ریاض حسین لغاری

Published on October 28, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 51)      No Comments

ٹھٹھہ(یواین پی/حمید چنڈ ) سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات کی روشنی میں عملدرآمد کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر غضنفر علی قادری کی ہدایات پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون ریاض حسین لغاری کی نگرانی میں روینیو، انکروچمنٹ، پولیس و دیگر متعلقہ محکموں کے افسران کے ہمراہ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے گھارو میں غیر قانونی قائم اسامہ اور نیو ٹاؤن ہاؤسنگ سوسائٹیز، مرحبا فارم ہاؤس اور دیگر کئی غیر قانونی تعمیرات کو بلڈوز کرتے ہوئے مسمار کر دیا گیا، اس کے علاوہ کئی غیر قانونی تعمیرات کو بھی سیل کر دیا گیا. اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون ریاض حسین لغاری نے کہا کہ ضلع کے اندر کسی بھی قبضہ مافیا کو غیر قانونی ہاوسنگ سوسائٹی، تعمیرات اور قبضے کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور اگر کوئی بھی قبضہ مافیہ اس طرح کے غیرقانونی کاموں میں مرتکب پایا گیا تو ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی خواہ وہ کتنا ہی بااثر کیوں نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کی حفاظت کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy