محنتی اور فرض شناس افسر کسی بھی محکمہ کے لئے ایک قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں عرفان علی کاٹھیا

Published on October 29, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 98)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی)ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے ڈسٹر کٹ انٹا مالوجسٹ محمد اقبال کی ریٹائر منٹ ان کی محکمانہ کار کردگی اور ضلع میں انسداد ڈینگی کے لئے شبانہ روز کاوشوں کو زبر دست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ محنتی اور فرض شناس افسر کسی بھی محکمہ کے لئے ایک قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں ڈسٹر کٹ انٹا مالوجسٹ محکمہ اقبال نے جس جانفشانی سے سرکاری ذمہ داریاں نبھائیں ہیں وہ لائق تحسین ہیں انہوں نے کہا کہ ریٹائر منٹ ملازمت کا ایک حصہ ہے انہوں نے کہا کہ میں بطور ڈپٹی کمشنر ڈسٹر کٹ انٹا مالوجسٹ محمد اقبال کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا معترف ہوں ا س موقع پر انہوں نے ڈسٹر کٹ انٹا مالوجسٹ محمد اقبال کو سرٹیفیکیٹ اور تحائف دیئے وائس چانسلر اوکاڑہ یونیو رسٹی ڈاکٹر محمد واجد ،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر مہار اختر حسین نے بھی ریٹائرڈ ہونے والے ڈسٹر کٹ انٹا مالوجسٹ محمد اقبال کو تحائف اور تعریفی اسناد پیش کیں ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes