صواآصل ,موت کے سوداگروں کی مجرمانہ غفلت سے ہلاکتوں کی تعداد میں دن بدن اضافہ

Published on November 5, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 62)      No Comments

صواآصل(یو این پی)کاہنہ صوا آصل گرد نواح میں محکہ ہیلتھ کی سرپرستی میں عطائی ڈاکٹرز پروان چڑھ رہے ہیں متعدد بارحکومتی نوٹس بھی عطائیوں کا کچھ نہ بھگاڑ تفصیلات کے مطابق کاہنہ گرد نواح میں عطائی ڈاکٹرز متحرک ہو چکے ہیں جو کہ جگہ جگہ کلینک بنا کر انسانی جانوں سے کھیلتے نظر آتے ہیں متعدد علاقوں میں ایم بی بی ایس کے بورڈ لگا کر عطائی ڈاکٹرز کلینک چلانے میں مصروف عمل ہیں ہیلتھ کیئر کمیشن کی جانب سے کوئی نو ٹس نہیں لیا جا رہا عطائی ڈاکٹروں کی مجرمانہ غفلط سے ہلاکتوں کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے عطائی ڈاکٹروں کی جانب سے پریکٹس میں سر فہرست پر آنے والے علاقوں میں کچا شہزادہ روڈ،سوا گجو متہ،غلام حسین کالونی،تھہ پنجو،صوا آصل،لکھو کی،شہزادہ،کچوانہ بستی،شالیمار ٹاؤں،دھلو کی،دھوپ سڑی،پرانا کاہنہ،اور دیگر علاقے شامل ہیں ذرائع سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ بیشتر عطائی ڈاکٹروں نے پریس کارڈ بھی بنا رکھے ہیں جو کہ صحافت کی آڑ میں مکرو دھندے میں مصروف عمل ہیں وزیر ہیلتھ یاسمین راشد صاحبہ نے اپنے موقف میں کہا کہ قیمتی انسانی جانوں سے کھیلنے والے عطائیوں کے خلاف بھرپور کاروائی کی جائے گی مو جودہ حکومت عوامی خد مات کے پیش نظر اپنے مثبت اقدامات میں مصروف عمل ہے

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes