با مقصد تعلیم معاشرے میں مثبت تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہوتی ہے رانا محمد یعقوب

Published on March 28, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 586)      No Comments

AIOU Vehari 7-3-2015
وہاڑی( یواین پی) پرنسپل پوسٹ گریجویٹ بوائز کالج وہاڑی رانا محمد یعقوب نے کہا ہے کہ با مقصد تعلیم معاشرے میں مثبت تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہوتی ہے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی تشنگان علم کو فاصلاتی نظام تعلیم کے ذریعے معیاری اعلی تعلیم کے آسان مواقع فراہم کررہی ہے یہ بات انہوں نے گورنمنٹ کالج میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ے زیر اہتمام ایم اے کلاسز کی ورکشاپس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر اسسٹنٹ ریجنل ڈائریکٹر علاومہ اقبال اوپن یونیورسٹی راؤ ذوالفقار احمد ، کورس کوارڈینیٹر پروفیسر داکٹر رانا صفدر علی ، پروفیسر محمد علی زیدی، پروفیسر عبدالرزاق بھٹی، ریسورس پرسنز تاج محمد پروفیسر داؤد ربانی ،پروفیسر داکٹر وسیم عباس، پروفیسر ندیم پاشا، پروفیسر انعام الحق، پروفیسر عبدالرسول قمر، پروفیسر شوکت علی ساگر، پروفیسر داکٹر اکرم عتیق، اقبال بانو، مس زبیدہ، رانا مشتاق احمد ، عامر خان بھی موجود تھے رانا محمد یعقوب نے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دور میں انٹر نیٹ کی سہولت سے استفادہ کرتے ہوئے جدید علوم تک رسائی آسان ہو چکی ہے جبکہ ماضی میں جدید ریسرچ پر مبنی علم کے حصول میں خاصی دشواری کا سامنا رہتا تھا اسسٹنٹ ریجنل ڈائریکٹرراؤ زوالفقار احمد ے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی معیاری تعلیم کے لیے کوشاں ہے طلبا و طالبات کے لیے ورکشاپس میں حاضری لازمی ہے تاہم اگر کسی وجہ سے کوئی طالبعلم ورکشاپ میں شریک نہ ہو سکے تو اس کے لیے اگلے سمسٹر کی ورکشاپ میں شرکت کا آسان طریقہ وضع کیا گیا ہے پروفیسر ڈاکٹر رانا محمد صفدر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طلبا کتابوں کا مطالعہ ضرورکریں اور ورکشاپس میں حاضری کو یقینی بنائیں بغیر محنت مشقوں کے نمبر لگوانے اور ورکشاپس میں شریک ہوئے بغیر حاضری لگوانے کی سفارشوں میں وقت ضائع نہ کریں انہوں نے کہا کہ اس قسم کی کوئی رعایت نہیں دی جا رہی پروفیسر محمد علی زیدی نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ معاشی، معاشرتی اور اخلاقی ترقی کے لیے اعلی تعلیم کا حصول وقت کی ضرورت بن چکا ہے انہوں نے کہا کہ اساتذہ قوم کی تقدیر بدلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں طلبا کی جدید دور کے تقاضوں کے پیش نظر تعلیم اور تربیت ہماری ذمہ داری ہے

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme