سابق رکن اسمبلی سردار فیض ٹمن سابق وزیر اعظم عمران خان کے قافلے میں شامل ہو گئے

Published on November 6, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 44)      No Comments

چکوال(یواین پی) تحریک انصاف نے ن لیگ کی بڑی وکٹ گرا دی، 2018 کے عام انتخابات میں 1 لاکھ سے زائد ووٹ لینے والے سابق رکن اسمبلی عمران خان کے قافلے میں شامل ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف پنجاب کی سیاست میں مسلم لیگ ن کو ایک اور بڑا دھچکا دینے میں کامیاب ہو گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چکوال سے تعلق رکھنے والے پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی سردار فیض ٹمن نے نواز شریف کی جماعت کو خیرباد کہہ دیا ہے۔سردار فیض ٹمن نے تحریک انصاف کے صدر شمالی پنجاب عامر محمود کیانی سے ملاقات کی، اس ملاقات کے دوران سابق رکن قومی اسمبلی نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا، اس موقع پرپی ٹی آئی رہنماوں کی جانب سے انہیں پارٹی سکارف بھی پہنایا گیا۔عامر کیانی اور دیگر رہنماوں سے ملاقات کے موقع پر سردار فیض ٹمن نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا اور مستقبل میں ساتھ دینے کی یقین دہانی کروائی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes