گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین تاندلیانوالہ اورمیونسپل کمیٹی چک جھمرہ میں الگ الگ پتلی تماشاکا انعقاد

Published on November 6, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 89)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ اور رفیع پیر تھیٹر کے اشتراک سے گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین تاندلیانوالہ اورمیونسپل کمیٹی چک جھمرہ میں الگ الگ پتلی تماشاکا انعقاد کیا گیا۔ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر پاپولیشن ویلفیئر آفیسر طیبہ اعظم،تحصیل افسران محمد نعیم،عامر علی،جمیل چیمہ کے علاوہ دیگر افسران اور طلبا وطالبات کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شریک تھے۔ڈی ڈی او نے بتایا کہ پتلی تماشوں کے انعقاد کا مقصد شہریوں کو تفریحی ماحول میں بہبود آبادی پروگرام کی اہمیت وافادیت بارے آگاہی دینا ہے۔انہوں نے کہا کہ چھوٹے کنبے کو پروان چڑھایا جائے کیونکہ خاندان کو وسائل کے مطابق ہی رکھ کر ترقی حاصل کی جاسکتی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog