پاکستان کی مقبول گلوکارہ مالابیگم کی80 ویں سالگرہ آج9 نومبر بروزبدھ کو منائی جائیگی

Published on November 9, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 51)      No Comments

لاہور(یواین پی) اردو کے ممتاز شاعر تابش دہلوی کی111 ویں سالگرہ،اردو کے نامور مزاح نگار میجر جنرل (ر) ڈاکٹر شفیق الرحمن کی102 ویں سالگرہ،ملکی نامور شاعر ثروت حسین کی 73ویں سالگرہ اور پاکستان کی مقبول گلوکارہ مالابیگم کی80 ویں سالگرہ آج9 نومبر بروزبدھ کو منائی جائیگی تابش دہلوی 9نومبر1911 کو دہلی میں پید اہوئے انکے شعری مجموعوں میں نیم روز، چراغ صحرا، غبار انجم گوہر انجم،تقدیس،دھوپ چھاؤں شامل ہیں وہ 23ستمبر2004 کو کراچی میں وفات پاگئے تھے۔ڈاکٹر شفیق الرحمن 9 نومبر1920 کو ضلع روہتک میں پیدا ہوئے تھے1943میں ان کے مزاحیہ مضامین کا پہلا مجموعہ شگوفے کے نام سے شائع ہوا اس کے علاوہ ”لہریں، مدوجزر،پرواز، حماقتیں“ کے نام سرفہرست میں شامل ہیں حکومت پاکستان نے ان کی وفات کے بعدانہیں ہلال امتیاز کے اعزاز سے نوازا وہ 19مارچ2000 کو وفات پاگئے تھے۔ملکی نامور شاعر ثروت حسین 9نومبر1949 کو پیدا ہوئے ان کا پہلا مجموعہ آدھے سیارے 1989میں شائع ہووہ 9ستمبر1996 کو وفات پاگئے تھے۔جبکہ پاکستان کی مقبول گلوکارہ مالابیگم 9 نومبر1942 کو امرتسر میں پیداہوئیں ان کا اصل نام نسیم بیگم تھا گلوکارہ مالا نے پہلافلمی نغمہ فلم سورج مکھی کیلئے گایا انہوں نے سوسے زیادہ فلموں میں اپنی آواز کا جادو جگایا 1965میں فلم نائیلہ کے نغمے جا اور محبت کرپگلی پر نگار ایوارڈ حاصل ہوا گلوکارہ مالا6 مارچ 1990کووفات پاگئی تھیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes