آؤ توبہ کا دروازہ کھلا ہے نبیوں کے مشن کی تکمیل کرو اور جنت کے حقدار بن جاومولانا احمد لاٹ

Published on November 12, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 78)      No Comments

امت جن مشکلات کا شکار ہے اللہ رب العزت سے دوری کا نتیجہ ہے،اللہ اس اجتماع کو قبول فرمائے ؛ مولانا عمر فارق
دعوت تبلیغ ایک عظیم مشن اور یہ مشن نبیوں اور پیغمبروں کا ہے، ہمارے نبی کی بہتر ین امت ہونے کی قرآن پاک گوہی دیتا ہے؛ مولانا زبیر الحسن
رائیونڈ( یواین پی) سالانہ بین الاقوامی عالمی تبلیغی اجتماع کے دوسرے مرحلے کے دوسرے روز پنڈال میں کھلے آسمان تلے خیمہ بستی میں جمع ہونے والے اللہ کی دل میں یاد اور فکر امر باالمعروف اور نہی عن المنکرکی رکھنے والے بغیر سردی کی پرواہ کیئے بس صرف اللہ کی رضاءکے لیئے توبہ کی صدائیں گونج رہی ہیں، کل بروز اتوار صبح 8/30پر مولانا ابراحیم دیولہ کی رقت امیز دعا کے ساتھ احتتام پذیر ہو جائے گا، مولانا احمد لاٹ نے پنڈال میں لاکھوں اہل اسلام کو بیان میں کہا کہ تبلیغی جماعت خاموش انقلا ب ہے، آو توبہ کا دروازہ کھلا ہے نبیوں کے مشن کی تکمیل کرو اور جنت کے حقدار بن جاو ورنہ قبر کا عذاب بہت طویل ہے،دعوت تبلیغ ایک عظیم ا لشان کام ہے، اللہ کے نبیوں کا طریقہ اور یہ فریضہ اب امت کے سپرد ہے، میرے بھائیوں ہم نے تو دین اور دین کی محنت کو مال والوں کا محتاج بنا دیا ہے،د عوت تبلیغ کا بنیادی مقصد نبی کی محنت کے لیئے لوگوں کو دین پر تیار کرنا ،کلمہ سیدھا کرنا اور سیدھا کرانے کے عمل کو جاری کرنا ،امت سے نکلے بے طلبوں کے پیچھے پھرنا چھوڑ دیا، بلکہ ان کو دھکا دے دیا باطل نے اسی بے طلب امت کو گلے لگا لیا، بے حیائی پھیلا کر دین کے نقشوں کومٹانے پر لگا دیا ،مسلمانوں میں دنیاوی لالچ نے جھکڑ کر محل چبارے اور مال بنانے کی ہوس پیدا کر دی،جس سے آج مسلمان مصائب کا شکار اور دنیاوی ہو س کی دلدل میں دھنس رہی ہے ، دین سے دور مسلمانو ں کو دین کے دائرے میں لانا،دین سکھاناسمجھانا اور چلانے کا نام دعوت وتبلیغ ہے ،پھر دنیا وآخرت کی کامیابی ملے گی اور جنت کے دروازے کھلتے جائیں گے یاد رکھیں خالص نبی کی محنت ہو گی تو دین وجود میں آے گا دین میں ملاوٹ ہو گی تو باطل نہیں ٹوٹے گا، بنگلہ دیشی مولانا عمر فارق نے کہا کہ جب دین زندگیوں میں نہیں ہوتا تو جہنم کی زندگی وجود میں آتی ہے خواتین بغیر پردہ مسلمان مغربی لباس کو ترجہی اور بغض حسد کینہ عداوتیں اور درندگی معاشرے میں عام ہوتی ہے حیوانی جزبے غالب رہتے ہیں موت پر تو سب دروازے کھل جائیں گے قبر دین پر بنے گی حشر دین پر جنت دین پر عرش کا سایہ دین پر اس لیے ہماری محنت کا محور اور مقصد اللہ کا دین ہے، ا نسان ماں کے پیٹ سے آیا ہے اور قبرکے پیٹ کی طرف دوڑ رہا ہے، اگر دنیا میں نیک عمال نہ کیئے تو خالی ہاتھ قبر میں جانے پر کیڑوں مکوڑون کی خوراک بننا ہوگا اگر اللہ تعالی کے دین کی محنت کی ہو گی اور نیک عمال ہونگے تو وہ آپ کے جسم کو چھو بھی نہیں سکیں گے، دعوت تبلیغ ایک عظیم مشن اور یہ مشن نبیوں اور پیغمبروں کا ہے، ہمارے نبی کی بہتر ین امت ہونے کی قرآن پاک گوہی دیتا لیکن بہترین امت ہونے کا ثبوت ان کے مشن کی تکمیل میں ہے، والدین کاکہنا نا مانے والے نافر مان کہلاتے ہیں تم اگر اللہ اور اس کے نبی کے بتائے ہو راستہ پر نہیں چلوگے تو نافرمان ہی کہلاو گے ، نبیوں پیغمروں کا مشن دوسروں تک اللہ کے حکامات اور نبی کا فرمان پہنچانے کو تبلیغ کہتے ہیں، میرے بھائیوں اس سے سستا کوئی سودا نہیں ہو سکتا، دین سیکھو اور دوسروں کو سیکھاو¿ یہی مشن جنت کا راستہ دیکھائے گا ، بنگلہ دیشی مولانا زبیر الحسن نے کہا کہ، آؤ توبہ کا دروازہ کھلا ہے نبیوں کے مشن کی تکمیل کرو اور جنت کے حقدار بن جاو ورنہ قبر کا عذاب بہت طویل ہے، اللہ تعالی نے اس اجتماع کی شرکت اور اہتمام کرنے کی توفیق عطافرمائی ہم سب اللہ کے شکر گذار ہیں ہمارے لیئے یہ اجتماع بڑی نعمت ہے امت جن مشکلات کا شکار ہے اللہ رب العزت سے دوری کا نتیجہ ہے،اللہ اس اجتماع کو قبول فرمائے اور ہدایت پھیلنے کا ذریعہ بنا ئے اور عالم میں جتنے اکابرین سب کی عمر میں برکت عطا فرما اور صحت عطا فرما اے اللہ اس تبلیغ اجتماع کے دو حصے ہو گئے ہیں اللہ رالعزت اس کو ایک حصہ میںتبدیل فرما ئے،پاکستان والو سن لوپاکستان کے لوگ پیسہ کمانے کیلئے باہر غیر ملکوں کا رخ کرتے ہیں جبکہ پورے دنیا کے لوگ دین سیکھنے کیلئے یہاں را ئیوبڈ آتے ہیں ہم اس نعمت سے محروم کیوں ہیں اس پر غور کریں،دعوت تبلیغ ایک عظیم اللہ شان کام ہے،اللہ کا پیغام نہ پھیلایا توقیامت کے دن ہمارے پاس کوئی حجت نہ ہوگی سارے دنیا کے انسان جہنم سے بچ جائیں اور جنت والے بن جائیں

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes