سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ فیس بک نے اپنی ہی پالیسی کی دھجیاں اڑا دیں

Published on July 15, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 459)      No Comments

لاہور (یواین پی) سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ فیس بک نے اپنی ہی پالیسی کی دھجیاں اڑا دیں۔ سیاسی جماعت ملی مسلم لیگ کے متعدد پیجز اور امیدواران سمیت سرگرم کارکنان کے بیسیوں اکاؤنٹ بغیر کسی وجہ کے بند کردیئے گئے۔ملی مسلم لیگ کے ترجمان تابش قیوم نے فیس بک انتظامیہ کی طرف سے پیجز اڑانے کی شدید مذمت کی ہے۔ فیس بک انتظامیہ نے حالیہ انتخابات 2018 میں تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے سیاسی جماعتوں کے پیجز اور امیدواران کے اکاؤنٹس کو خصوصی تحفظ دینے اور جعلی پوسٹوں کی شناخت کیلئے خصوصی فیچر متعارف کروانے کااعلان کر رکھا ہے۔تمام سیاسی جماعتیں سوشل میڈیا کا بھرپور استعمال کررہی ہیں،فیس بک پر پوسٹر اور وڈیو پیغامات ڈال کر ووٹرز کو اپنی طرف متوجہ کیا جارہا ہے،امیدوار تشہیری مواد اور پارٹی منشور کو سوشل میڈیا کے ذریعے ووٹرز تک پہنچا رہے ہیں جبکہ دوسری طرف فیس بک نے آزادی اظہار رائے اور بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گزشتہ چند دنوں کے دوران ملی مسلم لیگ کے ساتھ امتیازی سلوک روا رکھتے ہوئے درجنوں پیجز اور اکاؤنٹس ڈیلٹ کردیئے ہیں۔ فیس بک انتظامیہ کے اس امتیازی رویہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے ملی مسلم لیگ کے ترجمان تابش قیوم کا کہنا ہے کہ آزادی اظہار رائے ہر انسان اور سیاسی جماعت کا بنیادی حق ہے۔بغیر کسی وجہ کہ عین ان دنوں میں جب انتخابات سر پہ ہیں اور ہر پارٹی سوشل میڈیا کا بھرپور استعمال کررہی ہے ملی مسلم لیگ کے اکاؤنٹس ڈیلیٹ کرنا ناانصافی ہے اور ہم اس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ 

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes