سینیٹ کی خالی نشست پر الیکشن کا شیڈول جاری

Published on November 17, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 41)      No Comments

اسلام آباد ( یواین پی) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پیپلزپارٹی کے رہنماء مصطفیٰ نواز کھوکھر کی خالی کردہ سینیٹ نشست پر انتخاب کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق مصطفیٰ نواز کھوکھر کے سینیٹ سے مستعفی ہونے کے بعد خالی ہونے والی نشست پر ایک بار پھر الیکشن ہوں گے اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ سندھ سے سینیٹ کی خالی اس نشست پر کاغذات نامزدگی 18 سے 22 نومبر کو وصول کیے جائیں گے اور پولنگ 8 دسمبر کو ہوگی جب کہ پولنگ کا عمل سندھ اسمبلی میں صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک ہوگا۔معلوم ہوا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر مصطفیٰ نواز کھو کھر سے خالی کروائی گئی سینیٹ نشست پر وقار مہدی کو ٹکٹ ملنے کا امکان ہے، وقار مہدی پی پی سندھ کے جنرل سیکرٹری ہیں، پی پی قیادت پارلیمان کے ایوان بالا کی خالی نشست پر نامزد امیدوار کے نام کی منظوری دے گی۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy