پنجاب حکومت فروغ تعلیم کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے ۔ محمد حنیف

Published on May 22, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 326)      No Comments

5 رحیم یارخان ۔۔۔ حکومت پنجاب فروغ تعلیم کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے اور حکومت نے تعلیم ہر بچے کا حق کے عنوان سے خصوصی مہم کا بھی آغاز کیاہوا ہے اور سرکاری تعلیمی اداروں میں بہترین تعلیم فراہم کرنے کیلئے میرٹ پر ایجوکیٹرز بھرتی کئے جارہے ہیں۔ ان سب اقدامات کے باوجود محکمہ تعلیم سے منسلک ہر فرد کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ حکومتی کوششوں کو کامیاب بنانے کیلئے اپنا قومی فریضہ ادا کرے۔ ان خیالات کااظہار ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر محمد حنیف نے ضلع بھر کے مانیٹرنگ انچارجز سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ تمام مانیٹرنگ سٹاف اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے سکولوں میں جائیں اور اساتذہ سمیت دیگر سٹاف کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ سکول کی صفائی‘ ستھرائی اور دیگر کمی کوتاہی بارے بھی حقائق پر مبنی رپورٹ ارسال کریں۔ انہوں نے کہا کہ مانیٹرنگ آفیسر سکولوں میں اساتذہ اور طالب علموں کی حاضری پر خصوصی توجہ دیں

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes