ورلڈکپ فائنل: پاکستانی علیم ڈار ریزرو امپائر میں شامل

Published on July 14, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 292)      No Comments

لاہور: (یواین پی) پاکستانی امپائر علیم ڈار ورلڈکپ کے فائنل میں امپائرنگ کرتے نظر نہیں آئیں گے۔ 2015ء کے عالمی کپ میں بھی انہیں سیمی فائنل اور پھر فائنل میں امپائرمقرر نہیں کیا گیا تھا۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق آئی سی سی کے ایلیٹ پینل میں شامل علیم ڈار میگا ایونٹ کے سیمی فائنلز کے بعد فائنل میں بھی امپائرنگ نہیں کر سکیں گے۔ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان فائنل کے لیے جن میچ آفیشلز کے ناموں کا اعلان کیا ہے اس کے مطابق علیم ڈار کو ریزرو امپائر رکھا گیا ہے۔آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے گئے سیمی فائنل میں امپائرنگ کرنے والے جنوبی افریقہ کے ایریزمس اور سری لنکا کے دھرمینا کو فائنل کے لیے بھی آن فیلڈ امپائرز مقرر کیا گیا ہے۔ یہ مسلسل دوسرا ورلڈ کپ ہے جس کے سیمی فائنل اور فائنل میں علیم ڈار امپائرنگ کے اعزاز سے محروم رہیں گے۔ 2015 کے عالمی کپ میں بھی علیم ڈار کو کسی سیمی فائنل اور پھر فائنل میں امپائرمقرر نہیں کیا گیا تھا۔اُدھر علیم ڈار سب سے زیادہ ٹیسٹ اور ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں امپائرنگ کے ریکارڈ کے بہت قریب آچکے ہیں۔ اب تک 125 ٹیسٹ میچوں میں امپائرنگ کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔ زیادہ 128 ٹیسٹ میچوں میں امپائرنگ کا ریکارڈ ویسٹ انڈیز کے سٹیو بکنر کا ہے۔ علیم ڈار نے 206 ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں امپائرنگ کی ہے۔ اس طرح جنوبی افریقہ کے روڈی کرٹزن کا 209 ون ڈے انٹرنیشنل میں امپائرنگ کاریکارڈ توڑنے کے بھی نزدیک آچکے ہیں۔ علیم ڈار نے 2007اور 2011 کے عالمی کپ کے فائنل میچز میں امپائرنگ کی تھی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes