چیف آپریٹنگ آفیسر ٹیوٹا احمد خاور شہزاد کا ضلع فیصل آباد کے تین ٹیکنیکل ان ووکیشنل انسٹیٹیوٹس کا دورہ

Published on November 19, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 100)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)چیف آپریٹنگ آفیسر ٹیوٹا احمد خاور شہزاد نے ضلع فیصل آباد کے تین ٹیکنیکل ان ووکیشنل انسٹیٹیوٹس کا دورہ کیا۔وہ گورنمنٹ ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ برائے خواتین 469گ۔ ب سمندری گئے جہاں انجینئر معاذ سلیم اسسٹنٹ ڈائریکٹر جنرل (پلیسمینٹ) ٹیوٹا لاہورعثمان علی، ریجنل ڈائریکٹر (نارتھ) ٹیوٹا راولپنڈی عابد علی،ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر فیصل آباد اور انسٹی ٹیوٹ کی پرنسپل نورین بھی موجود تھے۔چیف آپریٹنگ آفیسر ٹیوٹا کو انسٹی ٹیوٹ میں پڑھائی جانے والی ٹیکنالوجیز،ٹریننگ،صلاحیت اور اندراج داخلے کی صورتحال اور عملے کی خالی آسامیوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔بعد ازاں چیف آپریٹنگ آفیسر احمد خاور شہزاد نے ادارے کی تمام کلاسز اور شعبوں کا معائنہ کیا۔انہوں نے پرنسپل کو ہدایت کی کہ وہ جدید دور کے صنعتی تقاضوں کو پورا کرنے کے لئے انسٹی ٹیوٹ میں نئی ٹیکنالوجیز متعارف کرائیں اور فرسودہ کورسز کو اپ گریڈ کریں۔ انہوں نے ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر کو صبح اور شام کی دونوں شفٹوں میں کلاسز کا اجرا ء کرتے ہوئے ادارے کی استعداد کار میں اضافہ کرنے کی بھی ہدایت کی۔انہوں نے انسٹی ٹیوٹ کی طالبات کے ساتھ ایک انٹرایکٹو سیشن بھی کیا اور انسٹرکٹرز کو طلباء میں منطق اور تصور کو ابھارنے کی ہدایت کی۔چیف آپریٹنگ آفیسر نے کمشنر آفس فیصل آباد کابھی دورہ کیااور ڈویژنل کمشنر محمد شاہد نیاز سے ملاقات کی۔چیف آپریٹنگ آفیسر نے چیمبر آف کامرس کا بھی دورہ کیا۔اس موقع پر ٹیوٹا کو مزیدفروغ دینے کے امور زیر بحث آئے۔انہوں نے چیمبر کے ارکان کی طرف سے بعض تجاویز کا خیرمقدم کیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy