ترین گروپ کے بعد پنجاب میں پی ٹی آئی ہم خیال گروپ متحرک

Published on March 9, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 41)      No Comments


لاہور(یواین پی)جہانگیرترین گروپ کے بعد پنجاب میں تحریک انصاف کا ہم خیال گروپ بھی متحرک ہو گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ہم خیال گروپ نے آج دوپہر 2 بجے اپنا اجلاس طلب کر لیا جس میں وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر مشاورت ہو گی۔ہم خیال گروپ 10 سے زائد ارکان پر مشتمل ہے جس کی جانب سے آج اہم فیصلہ بھی متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق ہم خیال گروپ میں سردار غلام محی الدین کھوسہ، تیمور لالی، غضنفر عباس چھینہ، سردار شہاب الدین، کرنل غضنفر عباس اور اعجاز حسین بندیشہ شامل میں ہیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题