حکومت نے گیس کے نرخ نہ بڑھانے کا فیصلہ کر لیا

Published on November 20, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 111)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) سردیوں میں گیس کی قیمتیں برقرار رہیں گی،حکومت نے گیس کے نرخ نہ بڑھانے کا فیصلہ کر لیا۔وزارت پیٹرولیم کے حکام کا کہنا ہے کہ گیس کے نرخ نہ بڑھانے سے 100 ارب کا اضافی بوجھ پڑے گا،پہلے مرحلے میں کوشش ہوگی کہ وزارت خزانہ سبسڈی دے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ سبسڈی نہ دی گئی تو 100 ارب روپے کو گردشی قرض میں ڈال دیا جائے گا۔سوئی ناردرن نے گیس قیمت میں اوسطاً 1294 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ مانگ رکھا تھا۔ سوئی ناردرن نے رواں مالی سال کا خسارہ 178 ارب 81 کروڑ روپے بتایا ہے۔ گزشتہ سال کی مد میں بھی 295 ارب 26 کروڑ روپے کا خسارہ شامل کیا گیا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog