اوکاڑہ پولیس کی شاندار کارکردگی کھیلوں کے مقابلوں میں پہلی پوزیشن 

Published on November 24, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 126)      No Comments

اوکاڑہ (یواین پی/شیخ ندیم شیراز )کھیلوں کے مقابلوں میں اوکاڑہ پولیس نےشاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فٹبال۔ باڈی بلڈنگ ۔بیڈمنٹن بیس بال شوٹنگ بال میں پولیس کی پہلی پوزیشن حاصل کرلی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمدفرقان بلال نے انٹرڈسٹرکٹ ٹورنامنٹ کے دوران کھیلوں کے مختلف مقابلوں میں اوکاڑہ پولیس کی ٹیموں کی جانب سے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر کھلاڑیوں کو شاباش دی،اس موقع پر سیکرٹری سپورٹس لیاقت علی اے ایس آئی موجود تھے،ڈی پی او نے نمایاں کاکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات اور سرٹیفیکیٹ تقسیم کئے،اوکاڑہ پولیس کی فٹ بال، بیڈ منٹن,بیس بال ،باڈی بلڈنگ اور شوٹنگ بال ٹیموں نے رینج میں اول جب کہ کرکٹ اور والی بال سمیش ٹیموں نے دوئم پوزیشن حاصل کی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme