ڈسکہ کیوکشنڈو کراٹے اکیڈمی کے زیراہتمام گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول میں ’’ٹیلنٹ ہنٹ اور بیلٹ پروموشن پروگرام ‘‘ ۔

Published on June 14, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 586)      No Comments

da
ڈسکہ(ڈاکٹر عارف محمود)ڈسکہ کیوکشنڈو کراٹے اکیڈمی کے زیراہتمام گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول میں ’’ٹیلنٹ ہنٹ اور بیلٹ پروموشن پروگرام ‘‘ چیف آرگنائزرسینسی مقصود اعجاز بوگرہ پنجاب چیف بلیک بیلٹ ڈان اورآرگنائزرسیکرٹری سینسی محمد شکیل بلیک بیلٹIIڈان کی زیر نگرانی منعقد ہوا جس میں کھلاڑیوں نے ٹائل بریکنگ ،کونڈا بریکنگ اور جسم کے اوپر سے موٹر سائیکل گذارنے کا مظاہرہ کر کے شائقین سے داد وصول کی تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے آرگنائزیشن کمیٹی بشیر احمد نازپیٹرن ان چیف اور چوہدری ضیاء اللہ کھارا نے کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ اس قسم کے ایونٹس سے بچوں کی ذہنی اور جسمانی نشوونما میں اضافہ ہو تا ہے بچے اور نوجوان منشیات اور بری حرکات سے محفوظ ہو کر معاشرے کا حصہ بنتے ہیں اس قسم کے پروگرام ہو تے رہنے چاہئیں سماجی رہنما بشیر احمد ناز نے اکیڈمی کیلئے 5مرلہ جگہ دینے کا اعلان کیا جبکہ چوہدری ضیاء اللہ کھارا نے اکیڈمی کے لئے میٹ اوراکیڈمی کی بلڈنگ کی تعمیر کر انے کی یقین دہانی کرائی پروگرام میں کستان چیف خلیل الرحمن ،میاں علیم پاشا بلیک بیلٹIIIڈان،طاہر افتخار بٹ صدرڈسکہ کیوکیشنڈوکراٹے سپورٹس اکیڈمی،میڈیا ایڈوائزر شیخ ضیاء اللہ ،حاجی احمد خاں مغل ،ناصر محمود رانجھا ،حاجی محمد فاروق بٹ ،نوید شہزاد کھوکھر،ارشد علی فوٹو گرافر ودیگر نے شرکت کی

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy