سرکاری اراضیاں سیاستدان غنڈے بدمعاش اور بااثر افراد نگل رہے ہیں سید ماجد علی شاہ

Published on November 25, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 93)      No Comments

صواآصل(یو این پی)انجمن حقوق کرایہ داری پاکستان کے صدر سید ماجد علی شاہ نے کہا کہ ملک میں موجوودہ حالات کے پیش نظر غریب کرائے دار شدید پریشان ہیں افسوس کہ کسی بھی دور میں کرائے پر رہنے والے افراد کے لئے کوئی مثبت اقدامات نہیں کئے گئے نہ تو ملک میں اعلی عدلیہ نے کرائے داروں کے حقوق کیلئے کوئی تاریخ ساز فیصلہ کیا اور نہ ہی کسی حکومت نے سرکاری رقبہ جات غریبوں کی تحویل میں دئے پورے پاکستان میں تمام موضع جات میں سرکاری رقبہ جات موجود ہیں جن پر وہ افراد قابض ہیں جنکے پاس پہلے ہی کروڑوں اربوں کی پراپرٹیاں موجود ہیں اور غریب اپنے ووٹ سے حکومتیں بنواتے ہیں لیکن اقتدار کے ایوانوں کی جانب سے غریبون کو نہیں پوچھا جاتا ریاست سرکاری رقبہ جات غریبوں کو دے اور با اثر افراد سے قبضے واگزار کروائے انجمن کرایہ داری حقوق پاکستان کے ممبران کرائے داروں کو سرکاری زمینوں پر گھر بنوانے کیلئے جدو جہد کرنے میں مصروف عمل ہے

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题