انسداد ڈینگی اقدامات مربوط کاروائیوں اور توجہ کے طالب ہیں ظہیر لیاقت بیگ

Published on November 25, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 43)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی) قائمقام ڈپٹی کمشنر ظہیر لیاقت بیگ نے کہا ہے کہ ضلع میں انسداد ڈینگی اقدامات مربوط کاروائیوں اور توجہ کے طالب ہیں ہمیں انتہائی ذمہ داری اور فرض شناس سے ڈینگی کے خاتمہ کے لئے کوشاں رہنا ہے تاکہ ہم اپنے لوگوں کو اس موذی مرض سے محفوظ رکھ سکیں ویکٹر سر ویلینس کے ساتھ ساتھ عوام الناس کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے متعلق آگاہی دینا اور طے شدہ ایس او پیز پر عملد ر آمد کے لئے اقدامات ازحد ضروری ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسداد ڈینگی کمیٹی کے اجلا س کی صدارت کرتے ہوئے کیا جس میں تمام محکموں کے ضلعی سر براہان اور اراکین نے شرکت کی ۔قائمقام ڈپٹی کمشنر ظہیر لیاقت بیگ نے اجلاس میں غیر حاضر افسران کو جواب طلبی کے ساتھ ساتھ انسداد ڈینگی اقدامات میں مطلوبہ ہدف حاصل نہ کرنے والوں کو شوکاز جاری کرنے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری محکموں کی جانب سے غیر ذمہ دارانہ رویہ انسداد ڈینگی اقدامات میں بڑی رکاوٹ ثابت ہو سکتا ہے ہمیں اپنی سرکاری ذمہ داری فرض سمجھ کر ادا کرنا ہے انہوں نے محکمہ ماحولیات ،محکمہ لیبر اور میونسپل کار پوریشن کے افسران کو ہدایت کی کہ ٹائر مارکیٹوں ،کباڑ خانوں ،گوداموں پر گہری نظر رکھیں مارکیٹوں اور سرکاری دفاتر میں بھی ویکٹر سر ویلینس کا کام انتہائی ذمہ داری اور احتیاط سے سر انجام دیا جائے اس موقع پر ڈسٹر کٹ انٹا مالوجسٹ نے ضلع میں انسداد ڈینگی اقدامات ،ویکٹر سر و یلینس اور سرکاری اداروں کی جانب سے کئے گئے اقدامات سے متعلق بریفنگ دی ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题