ٹھٹھ، سیلاب متاثرہ دیہات کے 500 خاندان میں راشن اور کمبل بھی تقسیم

Published on November 29, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 126)      No Comments

ٹھٹھ (یواین پی/ حمید چنڈ) کاشفہ اقبال ویلفیئر ٹرسٹ کراچی کی جانب سے ضلع ٹھٹھہ کے تعلقے گھوڑا باڑی کئ یوسی گلیل تعلقے ٹھٹھہ کی یوسی ڈومانی کے کچے کے سیلاب متاثرہ دیہات کے 500 خاندان میں راشن اور کمبل بھی تقسیم کی گئی جس میں پیر گاؤں، ٹانکا گاؤں، حاجی شھداد خشک، رمضان ملاح، الھڈنو ملاح، میر حسن خشک، درویش، شاہ لطیف فارم بارڑن موری شامل تھے کاشف اقبال ویلفیئر ٹرسٹ کی فوکل پرسن شمائلہ خالد نے کہا کہ اس وقت ہم نے بلوچستان اور سندھ کے ہزاروں ضرورت مند غریب سیلاب سے متاثرہ خاندانوں میں راشن اور کمبل تقسیم کیے ہیں جن میں ضلع ٹھٹھہ کے 500 خاندان بھی شامل ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پورے سندھ خصوصاً ضلع ٹھٹھہ میں ہیپاٹائٹس تیزی سے بڑھ رہا ہے، جو لوگ اس مرض میں مبتلا ہیں ان کے علاج کا بندوبست ممکن ہے۔ باقی تھیلیسیمیا پر ہمارا کام کاشف اقبال تھیلیسیمیا کیئر سینٹر کراچی کی قیادت میں کئی دہائیوں سے جاری ہے۔ اس وقت ہم کاشف اقبال ویلفیئر فاؤنڈیشن کراچی کے پلیٹ فارم سے سیلاب متاثرین میں لائی راشن کمبل اور گرم کپڑے تقسیم کرنے کا کام کر رہے ہیں بہت جلد ہیپاٹائیٹس پہ کام کرنا شروع کرینگے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes