نیب کے پنجاب آنے پر کسی کی دم پر پیر نہیں آیا، عابد شیر علی

Published on March 13, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 366)      No Comments

444
فیصل آبادہ(یو این پی)   وزیر مملکت عابد شیرعلی کا کہنا ہے کہ نیب کے پنجاب آنے پرکسی کی دم پر پیرنہیں آیا لیکن شواہد کے بغیرہاتھ ڈال کر لوگوں کو پگڑی اتارنا مناسب نہیں۔فیصل آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عابد شیر علی نے کہا کہ تمام ادارے اپنی حدود اورمیرٹ پر کام کریں حکومت کوکوئی اعتراض نہیں، پاکستان میں احتساب کے سب سے بڑے خواہاں ہیں، نیب کے پنجاب آنے پرکسی کی دم پر پیرنہیں آیا لیکن شوا ہد کے بغیر ہاتھ ڈال کرلوگوں کو پگڑی اتارنا مناسب نہیں انہوں نے کہا کہ ہم احتساب کے لئے تیار ہیں یہ ہماری منشور ہے اگر ثبوت ہیں تو تحقیقات کی جائیں۔عابد شیرعلی نے کہا کہ پرویز مشرف کے دور میں بھی سیاسی بنیادوں پر کیس بنائے گئے لیکن ماضی میں احتساب نہیں ہوا، سیاسی انتقام کے طور پر استعمال کیا گیا جب کہ جھوٹے مقدمات پر جو پیساخرچ کیا گیا اس کا حساب کون دے گا۔ مصطفی کمال کے حوالے انہوں نے کہا کہ وہ ٹی ٹونٹی میچ کھیل رہےہیں نتیجہ آنے پرسب کچھ پتہ چلے گا۔ دوسری جانب لوڈ شیڈنگ کے حوالے انہوں نے کہا کہ 2016 کے آخر تک 80 فیصد گیس لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہو جائے گا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes