لیڈی کانسٹیبل کو فحش ویڈیوز سینڈ کرنے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے پر ڈی پی او اوکاڑہ کا نوٹس

Published on December 9, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 93)      No Comments

ملزم مدثر ضیاء رینالہ خورد کا رہائشی ہے جس نے کال پر پوچھنے پر فحش ویڈیوز کلپس بھیجنے کا اعتراف کیا
اوکاڑہ(یواین پی /شیخ ندیم شیراز) ایف آئی آر کے مطابق رینالہ خورد کے رہائشی ملزم مدثر ضیاء لیڈی کانسٹیبل کو فحش ویڈیو فلمیں سینڈ کرتا تھا اور کسی کو بتانے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیتا تھا ڈی پی او اوکاڑہ محمد فرقان بلال نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا اور ملزم کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کیے تھانہ صدر اوکاڑہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لیڈی کانسٹیبل کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ملزم مدثر ضیاء اپنے مختلف نمبروں سے فحش ویڈیوز کلپس سینڈ کرتا تھالیڈی کانسٹیبل کی جانب سے اپنی دوست دوسری لیدیز کانسٹیبل کو بتایا تو معلوم ہوا وہ ان کو بھی ہراساں کرتا اور ویڈیوز کلپس سینڈ کرتاہے۔ ملزم مدثر ضیاء رینالہ خورد کا رہائشی ہے جس نے کال پر پوچھنے پر فحش ویڈیوز کلپس بھیجنے کا اعتراف کیا لیدیز کانسٹیبل کو سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی۔ پولیس ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار رہی ہیپولیس کا کہنا ہے بہت جلد ملزم کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题