شام اور عراق میں مسلح تنظیمیں 14 سال سے کم عمر بچے بھرتی کر رہی ہیں۔ بان کی مون

Published on July 3, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 1,118)      No Comments

055
نیویارک ۔۔۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے کہا ہے کہ شام اور عراق میں مسلح تنظیمیں 14 سال سے کم عمر بچے بھرتی کر رہی ہیں ۔لڑنے والے کم عمر بچوں کو بالغ افراد کی طرح 35000شامی پاؤ نڈ یعنی 200ڈالر ماہانی ادا کئے جاتے ہیں۔بدھ کو بان کی مون کی جانب سے جا ری مسلح تنازعات میں بچوں سے متعلق سالانہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آئی ایس آئی ایس میں بھرتی کئے گئے بچوں کو باقاعدہ فو جی تربیت دی جاتی ہے۔اسی مسلح تنظیم کیساتھ لڑنے والے بچوں کا ماہانہ دو سو ڈالر تنخواہ دی جاتی ہے ۔اور انہیں جہادی اور جنگی تربیت بھی دی جاتی ہے۔اقوام متحدہ کی رپورٹ کیمطابق آئی ایس آئی ایس کے علاوہ دیگر گروپس بھی شام میں بچوں کی تیزی سے بھرتی کر رہے ہیں ۔ان مسلح گروپس کا تعلق فری سیرین آرمی ، کردش پیپلز پروٹیکشن یونٹس،احرار الشام،جہبت النصرا اور دیگر سے بتایا جاتا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes