ایجوکیشن بورڈ فیصل آباد کا امتحان میٹرک (سیکنڈ) سالانہ2022ء کے نتائج کا اعلان

Published on December 13, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 182)      No Comments


فیصل آباد (یو این پی)بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد نے امتحان میٹرک (سیکنڈ) سالانہ 2022ء کے نتائج کا اعلان کر دیا۔ نتائج کی سادہ و پروقار تقریب سیکرٹری بورڈ ڈاکٹر سلیم تقی شاہ کی زیرصدارت منعقد ہوئی جس میں کنٹرولر امتحانات نویدحسین قریشی’ ڈپٹی سیکرٹری جنرل رجسٹریشن برانچ ڈاکٹر بابر ڈوگر’ پی ایس ٹو چیئرمین احسان احمد’ ایس ٹی ایچ آفتاب احمد اور پی آر او ساجد حسین نقوی کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران شریک ہوئے۔ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق 10 بجے دن سیکرٹری بورڈ ڈاکٹر سلیم تقی شاہ ‘ کنٹرولر امتحانات نوید حسین قریشی اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر بابر ڈوگر نے بٹن دبا کر رزلٹ آن لائن کیا جس کے ساتھ ہی رزلٹ بورڈ کی ویب سائیٹ .پر بھی اَپ لوڈ ہو گیا۔ اس موقع پر کنٹرولر امتحانات نوید حسین قریشی نے بتایا کہ امتحان میٹرک (سیکنڈ )سالانہ2022 ء میں کل20925طلباء وطالبات شریک ہوئے جن میں سے 6413پاس ہوئے اور یوں کامیابی کا تناسب30.65فیصد رہا انہوں نے بتایا کہ فیصل آباد’ جھنگ’ ٹوبہ ٹیک سنگھ اور چنیوٹ اضلاع کے طلباء وطالبات کیلئے 65الگ الگ امتحانی مراکز قائم کئے گئے تھے ۔ اس موقع پر سیکرٹری بورڈ ڈاکٹر سلیم تقی شاہ نے کہا کہ حکومت پنجاب کے احکامات کی روشنی میںبچوں کے بہترین مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے پی بی سی سی کے وضع کردہ سخت ایس او پیز کے مطابق مارکنگ کا عمل انتہائی احتیاط ‘ محنت اور بھرپور توجہ کے ساتھ مکمل کیا گیا تاکہ کسی بھی بچے کے ساتھ کوئی ظلم و زیادتی نہ ہواور اسے اس کی محنت کا بھرپور ثمر ملے کیونکہ یہی بچے پاکستان کا شاندار مستقبل ہیں جو انشاء اللہ تعالیٰ کل کو وطن عزیز کی باگ ڈور سنبھالیں گے انہوں نے کہا کہ بورڈ انتظامیہ کو یقین ہے کہ نتائج الحمداللہ شفاف اور غلطیوں سے مبراء ہیں تاہم طلباء وطالبات کو ری چیکنگ کی سہولت بھی حاصل ہے ایسے بچے جو اپنے حاصل کردہ نمبروں سے متعلق تذبذب یاغیریقینی صورتحال کا شکار ہوں وہ رزلٹ آنے کے بعد 15 دن کے اندر ری چیکنگ کی درخواست دے کر اپنی جوابی کاپی خود چیک کرکے تسلی کر سکتے ہیں ایسے طلباء وطالبات جن کی جوابی کاپیوں میں کوئی غلطی پائی گئی تونہ صرف ان کا تصحیح شدہ رزلٹ فوری جاری کیا جائے گا بلکہ انہیں ری چیکنگ کی ادا کردہ فیس بھی واپس کر دی جائے گی۔علاوہ ازیں ترجمان بورڈ ساجد حسین نقوی کے مطابق اس سلسلہ میں اگر کسی کو مزید معلومات درکار ہوں تو وہ کنٹرولر امتحانات نوید حسین قریشی کے دفتری فون نمبر0412517710 پر رابطہ کر سکتا ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes