ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام یوم قائد اعظم کے سلسلہ میں دوستانہ کرکٹ میچ

Published on December 18, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 46)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام یوم قائد اعظم کے سلسلہ میں دوستانہ کرکٹ میچ سول ججزالیون بمقابلہ ایڈیشنل سیشن ججزالیون کی کرکٹ ٹیموں کے مابین اقبال اسٹیڈیم میں کھیلا گیا جس کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شیخ خالد بشیرتھے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل فیصل سلطان،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر میڈم ساجدہ لطیف،بابائے سپورٹس حاجی محمد رفیع اور دیگر آفیشل بھی موجود تھے۔سول ججز الیون نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 104رنز کئے۔ایڈیشنل سیشن ججزالیون کی ٹیم مقررہ اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر102رنزکئے اس طرح سول ججزالیون کی ٹیم نے 2رنزسے میچ جیت کر وننگ ٹرافی اپنے نام کی۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے ونر اور رنر اپ ٹیموں میں ٹرافیاں تقسیم کیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme