تاجر تنظیموں کا حکومتی پالیسیوں کیخلاف دو روزہ ہڑتال کا اعلان

Published on October 29, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 243)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) ملکی تاجر تنظیموں نے حکومتی پالیسیوں کے خلاف دو روزہ شٹر ڈاون ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔تاجر رہنما کاشف چودھری نے کہا ہے کہ اگلے مرحلے میں اکتیس اکتوبر کو تاجروں کو اسلام آباد کی طرف مارچ کے فیصلے کا اعلان کر سکتے ہیں جبکہ اجمل بلوچ نے کہا کہ ہم نے ہڑتال کی جو کال دی ہے وہ ضرور کریں گے، مولانا کو تقویت نہیں دے رہے۔مرکزی تنظیم تاجران کے صدر کاشف چودھری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اٹل فیصلہ ہے کہ انتیس اور تیس اکتوبر کو مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جائے گی۔ 30 اکتوبر کو ہڑتال مزید ایک دن کے لیے بڑھانے کا فیصلہ کر سکتے ہیں۔کاشف چودھری نے کہا کہ ہمارا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں ہے۔ تاجر رہنما اجمل بلوچ کا کہنا تھا کہ پورے ملک کا تاجر پریشان بیٹھا ہے۔ سارے اداروں کو چھوڑ کر پہلے ایف بی آر کو ٹھیک کر لیں، ہم آ پ کے ساتھ ہیں۔ اجمل بلوچ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کے اپنے مقاصد ہیں، ہم ان کے ساتھ نہیں، پورے ملک میں اڑتالیس لاکھ تاجر ہیں، ہم کسی کے کندھے پر کیوں چلیں؟۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy