ملک وملت کی خدمت وترقی کے لئے مسیحی عوام بھی یکساں کردار ادا کررہی ہے عمران حامد شیخ

Published on December 25, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 82)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)ڈپٹی کمشنر عمران حامد شیخ نے کہا کہ ملک وملت کی خدمت وترقی کے لئے مسیحی عوام بھی یکساں کردار ادا کررہی ہے ان کی خوشیوں میں شرکت ہمارا قومی فرض ہے تاکہ اس امر کا اظہار کیا جاسکے کہ ہم سب بطور پاکستانی قوم متحد ہیں۔انہوں نے یہ بات ضلعی ایمرجنسی آپریشنل سنٹر میں ڈی سی آفس کے مسیحی ملازمین کے ہمراہ کیک کاٹنے اور اعزازیہ تقسیم کرنے کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے کہی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرزڈاکٹر سمن عباس،کاشف رضا اعوان،فیصل سلطان،سی ای او ایجوکیشن افتخار خان،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ رانا طاہر،انچارج ضلعی ایمرجنسی آپریشنل سنٹر محمد صادق،گروپ ڈائریکٹر ایم ٹی ایم ناصر ضیاءاورمسیحی ملازمین بھی اس موقع پر موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے مسیحی ملازمین کو کرسمس کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ تمام پاکستانی اپنی خوشیاں مل جل کر مناتے ہیں جو کہ بین المذاہب ہم آہنگی،اتحاد واتفاق اور بھائی چارے کی واضح مثال ہے۔انہوں نے کہا کہ اقلیتی برادری کے حقوق کا خصوصی خیال رکھاجارہا ہے اس ضمن میں سماجی وسرکاری سطح پر ہرممکن سہولیات فراہم کررہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ نے کرسمس کی تقریبات کے حوالے سے تمام تر حفاظتی وانتظامی امور کویقینی بنایا ہے تاکہ مسیحی عوام بھرپور اور محفوظ انداز میں اپنی خوشیاں مناسکیں۔انہوں نے کہاکہ اللہ کے فضل سے مسیحی،مسلم اتحاد مضبوط طریقے سے قائم رہے گا اور پاکستانی قوم ہر چیلنج کامقابلہ کرنے کیلئے چٹان کی طرح مضبوط ہے۔میسحی ملازمین نے ڈپٹی کمشنر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ کرسمس کی خوشیوں میں شریک ہونے پر ہم وطنوں کے پیاربھرے جذبات کی بے حد قدر کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کرسمس امن وسلامتی کا پیغام ہے اور وطن عزیز کی بقاءوسالمیت پر کبھی آنچ نہیں آنے دیں گے۔اس ضمن میں ملی یگانگت کے پرچم کو بلند رکھیں گے۔اس موقع پر ملک وقوم کی ترقی وخوشحالی،امن وآشتی اورباہمی اتحاد کے لئے خصوصی دعائیں گی گئیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes