مہنگائی کے پہاڑ تلے دبلے عوام پر پھر بجلیاں گر گئیں

Published on December 28, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 63)      No Comments

نیپرا نے 18 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی
اسلام آباد(یواین پی)نیپرا میں ماہ نومبر کے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 20 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کی سماعت، نیپرا نے 18 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔تفصیلات کے مطابق ایف سی اے کی مد میں سی پی پی اے کی درخواست پر نیپرا میں سماعت ہوئی۔سماعت کے دوران حکام کی جانب سے بتایا گیا کہ ہائیڈر سے بجلی کی پیداوار 29.69 فیصد ہے،امپورٹڈ کول سے پیدوار 5.6 فیصد پیداوار ہے، اس بار لوکل کول سے پیداوار میں اضافہ کیا گیا ہے،آر ایل این جی سے بجلی پیداوار 12.09 فیصد ہے، نومبر کے ماہ میں ٹیکنیکل خرابیوں کے باعث 6 کروڑ 60 لاکھ کا نقصان ہوا، آر ایل این جی کی شارٹیج کے باعث 6 کروڑ 30 لاکھ کا نقصان ہوا، ایفیشنٹ پاور پلانٹس کی بندش سے 20 لاکھ کا نقصان ہوا۔چیئرمین نیپرا کا کہنا تھا کہ ماضی کے مقابلے نقصان کم ہوا۔سماعت کے بعد نیپرا نے 18 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes