کھیل صحت مند زندگی کے حصول کیلئے نہایت ضروری ہے

Published on January 6, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 101)      No Comments

ٹھٹھہ ( یواین پی/حمید چنڈ) کھیل صحت مند زندگی کے ضامن ہیں اس عنوان کے تحت معلومات فراہم کی۔ طلبہ کو اس جدید دور میں کھیلوں کی سرگرمیوں کی اہمیتِ اور متوازن خوراک کے بارے میں آگاہی دی۔ کھیل صحت مند زندگی کے حصول کیلئے نہایت ضروری ہے۔ کوئی بھی ایسا کام جو ہماری ذہنی اور جسمانی نشونما میں اہم کردار ادا کرے ۔ کھیل صرف تفریح کا ذریعہ ہی نہیں بلکہ جسم کو چاق و چوبند اور صحت مند بنانے کا بھی ذریعہ ہے ۔ کھیلنے سے دماغ تر وتازہ ہوتا ہے اور ایسی قائدانہ صلاحیتوں کو اُبھارتا ہے جو کوئی اور چیز نہیں اُبھار سکتی جو نوجوان کھیلوں کے اصول سے واقف ہو وہ خود کو ہر کھیل کے مطابق ڈھال سکتا ہے ۔ اور اس سے اس کی انفرادی اور اجتمائی طور پر کام کرنے کی صلاحیت بھی ظاہر ہو تی ہے ۔ کھیل کی اہمیت کو مدِ نظر رکھتے ہوئے تعلیمی اداروں نے بھی اس میدان میں قدم رکھ دیا ہے ۔ اسی لیے اب اسکول میں جب بچہ پہلا قدم رکھتا ہے تو اسے تعلیم کے ساتھ ہی کھیل کی طرف بھی متوجہ کرایا جاتا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy