سابق گورنرسندھ حکیم محمد سعید کا 103واں یوم پیدائش آج منایا جارہا ہے

Published on January 9, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 59)      No Comments

کراچی(یواین پی) سابق گورنر، نامور طبیب مصنف اور سماجی رہنماء حکیم محمد سعید کا 103واں یوم پیدائش آج 9 جنوری کو منایا جارہا ہے ملک بھر میں تقریبات انعقاد پذیر ہوں گی حکیم محمد سعید9 جنوری1920 کو دہلی میں پیداہوئے تھے وہ طب و حکمت،عالمی ادب کے تراجم،اسلام اوردیگر موضوعات پرا نہوں نے 200سے زائد کتب تصنیف کیں ان کی شاندار خدمات کے صلہ میں 1966میں ستارہ امتیاز اور2000میں نشان امتیاز سے بھی نوازا گیاحکیم محمد سعید صدر پاکستان کے طبی مشیر اور صوبہ سندھ کے گورنر کے عہدے پر بھی فائز رہے۔ انہیں بچوں سے بے پناہ محبت تھی وہ بچوں کے رسالے نونہال سے اپنی شہادت تک منسلک رہے حکیم محمد سعید17 اکتوبر1998 کو کراچی میں فائرنگ سے شہید ہوگئے تھے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes