خیبر ایجنسی میں انسداد پولیو مہم کا آغاز

Published on November 18, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 468)      No Comments

222
خیبر ایجنسی (یو این پی) خیبر ایجنسی میں انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا ہے ‘ پی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیر کی صبح سے خیبر ایجنسی کے علاقوں جمرود اور لنڈی کوتل میں انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا ہے جس کے لئے علاقہ بھر میں 394 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ۔ تین روزہ مہم کے دوران ایک لاکھ 28 ہزار بچوں کو پولیو ویکسین پلائی جائے گی۔ واضح رہے کہ باڑہ میں آپریشن ضرب عضب کے باعث نقل مکانی کرنے والے خاندانوں کے بچوں کو کیمپوں اور استقبالیہ پوائنٹس پر حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے۔دریں اثناء حکومت کی جانب سے پولیو ٹیموں کی حفاظت کے لئے خصوصی سیکورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes