سردار عتیق احمد خان کی قیادت ہمارے لیے باعث فخر ہے، راجہ رضوان نصیب

Published on January 10, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 68)      No Comments

مسلم کانفرنس کو مٹانے والے خود تو مٹ گئے لیکن مسلم کانفرنس آج بھی عوام کے دلوں میں زندہ ہے
کھوئی رٹہ(یو این پی) سابق امیدوار اسمبلی و سینئر رہنما مسلم کانفرنس برطانیہ راجہ رضوان نصیب نے کہا کہ قائد کشمیر سردار عتیق احمد خان کو صدر جماعت بننے پر دل کی عمیق گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتاہوں سردار عتیق احمد خان کی قیادت ہمارے لیے باعث فخر ہے انھوں نے مشکل ترین وقت میں مسلم کانفرنس کو سہارا دیا اور کارکنان اپنے قائد کے ساتھ سیسیہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند کھڑے رہے مسلم کانفرنس کو مٹانے والے خود تو مٹ گئے لیکن مسلم کانفرنس آج بھی عوام کے دلوں میں زندہ ہے ان خیالات کا اظہار سابق امیدوار اسمبلی و سینئر رہنما مسلم کانفرنس برطانیہ راجہ رضوان نصیب نے اپنے اخباری بیان میں کیا انھوں نے کہا کہ قائد کشمیر سردار عتیق احمد خان کے ہر فیصلے کے ساتھ ہیں اور جماعت مضبوطی اور بہتری کے لیے کام کرتے رہیں گے مسلم کانفرنس کی اہمیت کو سمجھنے والے آج جماعت میں جوق در جوق واپس آ رہے ہیں مسلم کانفرنس ریاست کی بڑی جماعت یے انشاء اللہ آنے والے وقت میں کامیابی مقدر بنے گی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes