فیصل آباد: جعلی پیر نے نوجوان کو ابدی نیند سلا دیا

Published on July 9, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 396)      No Comments

فیصل آباد: (یواین پی) فیصل آباد کے علاقہ جڑانوالہ میں ڈبہ پیر نے جن نکالتے ہوئے شہری کو ابدی نیند سلا دیا۔ ورثاء کے مطابق پیر نے جن نکالنے کیلئے نوجوان کو مرچوں کی دھونی دی۔تھانہ صدر جڑانوالہ کے علاقہ چک نمبر 24 گ ب کے رہائشی 22 سالہ سجاد کو جن نکالنے کیلئے مقامی پیر غلام رسول کے آستانہ پر لایا گیا تھا۔ جہاں پیر نے جن نکالنے کی غرض سے نوجوان کو مرچوں کی دھونی دینا شروع کردی۔ جس کے باعث اسکی طبعیت بگڑنا شروع ہوگئی اور نوجوان کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ تاہم ہسپتال میں نوجوان زندگی و موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد زندگی کی بازی ہار گیا۔مقتول کے ورثاء کا کہنا ہے کہ ڈبہ پیر کی سیاسی پُشت پناہی ہونےکے باعث وہ اس کے خلاف قانونی کارروائی کروانے سے گریزاں ہیں اور بااثر ملزمان کی جانب سے انہیں قانونی کارروائی کروانے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی موصول ہو رہی ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog