اللہ چھوٹی سی تکلیف پر بہترین سے نوازتا ہے: سجل علی

Published on January 11, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 129)      No Comments

کراچی (یواین پی)پاکستان کی معروف اداکارہ سجل علی نے کہا ہے کہ زندگی میں اتار چڑھا ہی زندگی کی خوبصورتی ہیں، اللہ چھوٹی سی تکلیف پر بہترین سے نوازتا ہے۔معروف اداکارہ سجل علی نے حال میں ایک انٹرویو میں شرکت کی جہاں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ میرے پاس مستقبل میں ابھی کرنے کو بہت کچھ ہے اور مجھے لگتا ہے کہ مجھے زندگی میں ابھی بہت کچھ کرنا ہے لیکن وقت کم ہے۔سجل علی نے کہا کہ ہمیں بعض اوقات لگتا ہے کہ ہمارے پاس بہت وقت ہے لیکن ایسا ہوتا نہیں، میں بہت کچھ سیکھنا چاہتی ہوں اور سیکھتی بھی ہوں کیوں کہ مجھے لگتا ہے کہ ابھی میرا آغاز ہے۔سجل کا مزید کہنا تھا کہ خوشی غم انسان کی زندگی کا حصہ ہے اور کوئی بھی انسان یہ نہیں کہہ سکتا کہ ایک تکلیف کے بعد سب آسان ہوگا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme