نواز کے بعد شہباز، پاکستان کے پہلے دو بھائی وزیراعظم

Published on April 12, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 35)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)پاکستان میں خاندانی سیاست کی ریت پرانی ہے۔ جہاں ایک ہی گھر میں وزارت عظمی اور وزارت اعلی کا منصب مہربان رہ چکا ہے۔پنجاب سے شریف فیملی میں محمد نوازشریف اور شہبازشریف دونوں بھائی وزارت اعلی کے منصب پر فائز رہ چکے ہیں۔ بڑے بھائی محمد نوازشریف تین بار وزارت عظمی کا عہدہ بھی سنبھال چکے ہیں۔اس کے علاوہ سندھ سے پیپلزپارٹی کے بانی ذولفقار علی بھٹو ملک کے وزیراعظم کی نشست سنبھال چکے ہیں۔ان کے خاندان میں یہ عہدہ ان کی بیٹی بے نظیر بھٹو کے حصے میں رہ چکا ہے۔ جس کے بعد بے نظیر بھٹو کے خاوند آصف علی زرداری بھی صدر مملکت کے عہدے پر ذمہ داریاں ادا کرچکے ہیں۔پنجاب کے ایک اور سیاسی گھرانے سے چوہدری شجاعت حسین وزیراعظم رہ چکے ہیں۔ ان کے کزن چودھری پرویز الہی بھی ڈپٹی پرائم منسٹر کا عہدہ اپنے پاس رکھنے کا اعزاز رکھتے ہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog